ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے خطرناک باولنگ اٹیک پاکستان کا ہوگا ، شاہین کیساتھ یہ کھلاڑی بڑی بڑی ٹیموں کو پریشان کردے گا ، عاقب جاوید

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ورلڈ کپ میں شامل پاکستانی باونگ اٹیک کو باقی ٹیموں کی نسبت سب سے بہترین قرار دے دیا ۔ اپنی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی شمولیت کے بعد پاکستانی کی باولنگ لائن اپ بہت تگڑی ہونے والی ہے ۔ شاہین کے ساتھ دوسرے اینڈ سے جب

۔عاقب کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اگر حقیقت میں سو فیصد فٹ ہیں تو تبھی ان کو ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے ۔ اور اگر ابھی بھی مکمل فٹ نہیں اور گنجائش باقی ہے تو اس کے بارے میں وہ خود کوئی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں ۔ اور اگر مجھ سے پوچھا جائے تو شاہین کو کوئی رسک نہیں لینا چاہیے ۔ اس نوجوان کے پاس ابھی بہت لمبا کیرئیر پڑا ہوا ہے ۔ کیونکہ ورلڈ کپ میں جوش اور جذبہ الگ لیول پر ہوتا ہے اس دوران کوئی بھی کھلاڑی اپنی فٹنس کی پرواہ کیے بغیر اپنا سو فیصد سے زیادہ دینے کی کوشش کرتا ہے نسیم شاہ باونگ کروائیں گے تو مخالفین کیلئے کھیلنا مشکل ہوجائے گا

انھوں نے مزید یہ موقف اپنایا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ میں پاکستان کی ہی جیت ہوگی ۔ کیونکہ اگر انڈیا کی ٹیم کو دیکھا جائے تو اس میں جسپریت بمہرا ان فٹ ہونے سے ان کی باولنگ پھیکی پڑ گئی ہے ۔ سابق پیسر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کا جیت جانا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ اس سے لڑکوں کو مورال بلند ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے