مجھے اور حیدر علی کو نیوزی لینڈ کے خلاف اس چیز کی مدد نہ ہوتی تو ہم کبھی چھکے نہ مار سکتے ، محمد نواز

مجھے اور حیدر علی کو میچ کے دوران اس چیز کی مدد حاصل نہ ہوتی تو ہم دونوں کبھی بھی نیوزی لینڈ کے خلاف اتنی آسانی سے چھکے نہ مار سکتے ۔ محمد نواز نے چھکے مارنے کی اندر کی بات بتادی ۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حیدرعلی نے میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے باولر

سودھی کے خلاف چھکوں کیلئے ہوا کی سمت کا سہارا لیا ۔ کیونکہ اس لمحے خوش قسمتی سے ہوا بہت تیز چل رہی تھی ۔ اور ہم دونوں نے پلاننگ کیساتھ ہوا کی سمت میں چھکے مارے ، جو باونڈری سے باہر جاگرے ۔

محمد نواز نے گفتگو میں مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کا موسم بہت سرد تھا ، جبکہ اس کے نسبت سری لنکا اور پاکستان کے موسم میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، آج کی جیت سے ہماری ٹیم کو جو اعتماد ملا ہے وہ ہمیں ورلڈ کپ میں کافی مدد فراہم کرے گا ۔
اگر آپ میرے بیٹنگ آڈر کی بات کریں تو ڈومیسٹک میچز میں بھی مڈل آڈر میں بیٹنگ کرتا ہوں جس کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز میں اوپر کے نمبر پر کھیل کر ٹیمپرامینٹ بنا ہوا ہے ۔
محمد نواز نے آج کے میچ کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہی پلان تھا کہ جس بھی چیز کی پریکٹس کروائی گئی ہے اس کو جتنا ہوسکے گروانڈ میں عملی جامہ پہنانا ہے اور بڑا اسکور ٹیم کیلئے جوڑنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے