پاکستان کے پاس بھی پانڈیا جیسا پلئیر ہے مگر اسے اسکے نمبر پر کھیلاؤ تو سہی ، وریندر سہواگ

انڈیا کے سابق اوپنگ بلے باز وریندر سہواگ کے آج کل تجزیے خبروں کی ذینت بنے رہتے ہیں وہ نہ صرف انڈین بلکہ پاکستانی کرکٹ پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں ان کے تجزیے کو ہر جگہ کافی پذیرائی بھی ملتی رہتی ہے ۔وریندر سہواگ محمد نواز کےتب سے فین ہیں جب ایشیا کپ میں پاکستان نے انڈیا کو گروپ میچ میں شکست دی تھی ۔

وریندر سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ انڈیا کے پاس بہترین آل راونڈر موجود ہیں جن میں ہردیک پانڈیا ایک ہے ۔ اور اگر پاکستان بھی خود کے کھلاڑیوں پر توجہ دے تو ان کے پاس بھی ہردیک پانڈیا جیسا پلئیر موجود ہے ۔ انڈین ٹم ہردیک کو نمبر 4 پر بھیج کر کھیلنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ مگر پاکستان کی جانب سے محمد نواز کو بہت نیچے کے نمبر پر بھیجا جاتا ہے ۔ جب بھی محمد نواز کو آزمانے کے لئے اوپر کے نمبر پر بھیجا اس نے پرفارم کرکے دیکھایا ۔
اگر انڈیا کے خلاف محمد نواز کی ایشیا کپ میں پرفارمنس دیکھ لیں یا بنگلہ دیشن کے خلاف سہ مائی سریز کے بنگلہ دیش کے خلاف میچز دیکھ لیں تو اندازہ ہوگا کہ اس بندے کو نمبر 4 پر کھیلایا جائے تو مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دے گا

اس وقت محمد نواز کو نمبر چار پر بلے بازی کیلئے بھیجا گیا تھا جب پاکستان کی لگاتار اوپر کی وکٹیں گر گئ تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے