محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے خلاف اچھی بیٹنگ کی مگر جیت کی وجہ یہ کھلاڑی ہے ، بابراعظم

تین ملکی ٹی ٹونٹی کے چھٹے میچ میں آج پاکستان ٹیم کی جانب سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ہے ۔اس موقع پر بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جیت میں ہر کھلاڑی نے اپنا 100 فیصد پرفارمنس دکھائی ہے ۔ مگر یہاں میں تین کھلاڑیوں کا خاص طور پر نام لینا چاہوں گا

محمد رضوان جنھوں نے میرے ساتھ ملکر عمدہ پارٹنرشپ لگائی اور جیت کی طرف راہ ہموار کی ۔ محمد وسیم جنھوں نے آخری شاندار اوور کیا اور ان سب میں بڑھ کر محمد نواز جس نے نہ صرف عمدہ بلے بازی کی بلکہ میچ کو فنش کیا ۔ محمد نواز ہم سب کیلئے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہے ۔ جو تیزی کیساتھ ایک مکمل آل راونڈر بنتا جارہا ہے ۔

اور ہم سب اسی کے انتظار میں تھے کہ ہمارا مڈل آڈر اگے آکر پرفارم کرے اور میچ جتوائے ، اب ہم کل کے نیوزی لینڈ کے فائنل میچ کیلئے پرجوش ہیں اور کوشش کریں گے کہ جیت کے اسی مومینٹم کو جاری رکھ سکیں

یاد رہے کہ محمدرضوان نے 56 گیندوں پر 69 رنز جبکہ بابراعظم نے 40 گیندوں پر 55 رنز بنائے ان کے بعد آنے والے حیدر علی صفر پر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد نواز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگ کھیلی جو کہ ٹیم کی جیت کیلئے اہم ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے