آج پاکستان نے سہ ملکی ٹورنمنٹ کا اپنا تیسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا ، جس میں نہ بیٹنگ چلی اور نہ ہی اس بار باولنگ نے ساتھ دیا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ نیوزویب کے مطابق تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں نیوزی نے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرکے 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔

بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 130 رنز ہی بناسکے۔میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ایک تو پچ سلو تھی جس کی وجہ سے گیند بلے پر نہیں آرہا تھا اور بلے بازوں کو کھیلنے میں مشکل ہورہی تھی ۔ دوسری بڑی وجہ یہ کہ ہم ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں کچھ تجربات کررہے ہیں تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے میچور پلئیرز کی نشاندہی ہوسکے ۔ تبھی آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن بد قسمتی سے ہماری بیٹنگ ویسی نہیں ہوئی جیسی ہم چاہ رہے تھے، بیٹنگ کے دوران پاٹنرشپ نہیں لگ سکی اور تیز رن ریٹ سے اسکور نہیں بنا سکے اور حارث روف کو بھی نہیں کھیلایا گیا ۔تاکہ اس پر میچز کا اوور لوڈ نہ ہوجائے ۔
اب ہماری کوشش ہے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھے اور ورلڈ کپ سے پہلے جتنا بھی وقت ہے اس کو جتنا زیادہ اپنے حق میں استعمال کرسکیں وہ کریں ۔ آنے والے میچز میں ہمارے مداحوں کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے