پاکستانی ٹیم نے 8 سال میں پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی کے 20 اوورز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ آج 11 اکتوبر بروزمنگل کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا جس میں کیویز نے ون سائیڈڈ شاہینوں کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔

آج کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز مکمل کھیل تو لئے مگر حیران کن طور پر کوئی بھی بلے باز ایک بھی چھکا نہ لگا سکا۔اس سے قبل یہ 2014 میں دبئی میں ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلے تھے اور اس اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث:

میچ کے بعد کرکٹ کے اعداد و شمار کے صارف مظہر ارشد نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ‘پاکستان نے 8 سال میں پہلی بار مکمل ٹی ٹوئنٹی اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا’۔

اب 2014 سے 2022 تک قومی ٹیم نے مکمل ٹی ٹوئنٹی اننگز میں کوئی چھکا نہیں لگائے

۔ 2016 میں پاکستان نے میرپور میں بھارت کے خلاف میچ میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم 17.3 اوورز میں 83 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور بھارت نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

ابوظہبی میں 2017 میں پاکستان اورسری لنکا مقابلے کے دوران، شاہینوں نے 102 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں حاصل کر لیا، اس اننگز میں بھی کوئی چھکا نہیں لگا اور پاکستان نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

اگر ہم 2019 میں لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچز کی بات کریں تو پاکستان کو 166 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 17.4 اوورز میں 101 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور اننگز میں کوئی چھکا نہیں لگا۔ سری لنکا اس میچ میں 64 رنز سے کامیاب رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے