شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ شخص ۔۔۔ شعیب ملک کو ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا ، رمیز راجہ نے خود ہی بتادیا

پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور پھر انگینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی بڑی وجہ پاکستان ٹیم کی اوپپنگ جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان تو مستقل مزاجی سے پرفارمنس دے رہے ہیں مگر مڈل آڈر مسلسل پرفارمنس دینے میں ناکام جارہا ہے ۔ گزشتہ سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیطرح ایک بار پھر سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیرمین رمیز راجہ سے جب شعیب ملک کی شمولیت کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا اس معاملے پر عجیب سے ہی موقف سامنے آیا ہےاس بار شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت اور بحث جاری ہے ۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سفر کی جانب گامزن پاکستان ٹیم کی کاکردگی تسلی بخش نہیں ہوسکی ۔ مگر بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز میں البتہ پاکستان کی کارکردگی قدرے بہتر نظر آرہی ہے ۔فی الحال پاکستان سہ فریقی سریز کے ابتدائی دو میچز کو جیتنے میں کامیاب ہوا ہے مگر پاکستان کے مڈل آڈر کی کاکردگی کے حوالے سے سوالیہ نشانات ابھی بھی باقی ہیں ۔ اسپورٹس ویب سے گفتگو میں جب رمیز راجہ سے مڈل آڈر کے زوال کے اسباب پوچھے گئے تو انھوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہایسا نہیں ہے کہ پاکستان کے بینچ پر لیونل میسی ہے اور کوئی ’راڈی‘ لڑکا کھیل رہا ہے

ہم نے پچھلے سال بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شعیب ملک کا انتخاب کیا تھا اور اس بار دوبارہ ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر میرا یہ سادہ سا فلسفہ ہے کہ آپ کی سلیکشن میں بھی مستقل مزاجی رہنی چاہیے ۔ ٹیم کو ایک مضبوط کپتان کی بھی ضرورت پڑتی ہے ۔ اور ایسا بھی نہیں کہ ہم نے مڈل آڈر کے لئے بُرے کھلاڑی منتخب کیے ہیں ۔ ہمارے پاس آپشنز محدود ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے