پاکستان جونیئر لیگ میں اس وقت راولپنڈی وائیٹرز کیلئے مینٹور کی خدمات سرانجام دینے والے نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے ویب اسپورٹس سے گفتگو میں پاکستان کے مڈل آڈر کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا باولنگ اٹیک بہت زبردست ہے مگر
مڈل آڈر کبھی بھی دھوکہ دے سکتا ہے ۔ کیونکہ ابھی تک کسی بھی سیریز میں مڈل آڈر نے اپنی پرفارمنس سے مطمن نہیں کیا ۔ ورلڈ کپ سے پہلے تک آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے ۔اگر مجھ سے رائے لی جائے تو میں یہ کہوں گا کہ شاداب خان کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کروانی چاہیے ۔ کیونکہ پی ایس ایل میں بھی وہ اسی نمبر پر بہترین بلے بازی کرچکے ہیں ۔ منرو کا مزید کہنا تھا کہ شاداب خان اپنی بلے بازی میں مہارت بار بار دیکھا چکے ہیں ، تو اب کوئی تُک نہیں بنتا کہ ان کو مڈل آڈر کی مستقل پوزیشن کیلئے سیٹ کیا جائے ان پر کام کیا جائے ۔
دوسری جانب بابراعظم کے ٹاپ آڈر پر کھیلنے کے حوالے سے منفی گفتگو جاری ہے ۔ میرے خیال سے یہ درست نہیں ہے ۔بابراعظم اس پوزیشن پر اچھا کھیل رہے ہیں اور آصف علی سے شاٹس نہیں لگ رہی ، اس کو ٹایم دیں ہر بیٹر
پر وقت آتا ہے تو اس کو ٹائم دینا چاہیے ۔ میرا دل بھی کرتا ہے کہ میں کچھ تبدیلیاں کروں مگر میں ایسا نہیں کرسکتا ۔ کیونکہ میں صوفے پر بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوتا ہوں ۔ اور جو گراونڈ پر موجود ہوتے ہیں وہ مجھ سے زیادہ بہتر پوزیشن سمجھتے ہونگے
جارحانہ مزاج بلے باز نے اپنی ٹیم کے بارے میں کہا کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو کچھ کرنا پڑے گا، کچھ کرکٹرز برے وقت سے گزر رہے ہیں لیکن وہ ورلڈ کلاس کرکٹرز ہیں، کیویز کو مقابلے سے باہر نہیں چھوڑا جا سکتا۔