آسٹریلیا کے کھلاڑی میتھیو ویڈ کی انگلینڈ کے پیسر مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکنے کی کھلم کھلا کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے ایک نئی بحث کو بھی جنم دے دیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ تنازعہ تب کھڑا ہوا جب بلے باز میتھیو ویڈ نے سرعام مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکا ۔ آسڑیلیا کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 209 رنز کا تعاقب کررہی تھی ۔
کہ ستارہویں اوور میں میتھیو ویڈ نے مارک ووڈ کی گیند پر ایک اونچی شاٹ کھیل دی جس سے گیند ہوا میں اچھل گئی اور مارک ووڈ اپنی ہی بال پر کیچ پکڑنے کیلئے سٹرائیک اینڈ کی جانب لپکے ۔ مگر یہاں میتھیو ویڈ نے اپنے بازو کی مدد سے پیسر کو کیچ پکڑنے سے کھلم کھلا روک دیا۔انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے بھی شکوک کے عالم میں ایمپائر کی جانب بازو اٹھائے لیکن مہمان ٹیم نے حیران کن طور پر کوئی اپیل نہیں کی
جس کی وجہ سے میتھیو ویڈ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے بھی ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں کچھ صارفین نے میتھیو ویڈ کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ "اسپورٹس مین اسپرٹ” کے خلاف جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ میتھیو ویڈ کو نہیں معلوم تھا کہ گیند کہاں ہے لیکن پھر بھی مارک ووڈ کو روک دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔
The CEO of Sportsman Spirit, M Wade, stopping M Wood from catching the ball!!
— WaQas Ahmad (@waqasaAhmad8) October 9, 2022
The OZs@azkhawaja1 pic.twitter.com/zAsJl6gpqz