سوریہ کمار یادیو آپ کے نمبر 1 رینک کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں ۔۔ محمد رضوان نے صحافی کے سوال کا کیا جواب دیا ؟

پاکستان نے بنگلہ دیش کو آج جمعہ کے روز سہ ملکی ٹورنمنٹ میں 21 رنز سے شکست دے ڈالی ، پاکستان کی اس جیت میں محمد رضوان کے 50 گیندوں پر 78 رنز کی نمایاں اننگز شامل تھی ۔ میچ کے اختتام پر پریس کرتے ہوئے محمد رضوان سے صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار رہے ،

مگر دوسری جانب انڈیا کے مسٹر 360 سوریہ کمار یادیو بھی ان کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں ۔ اور دونوں کے مابین فرق صرف 16 ریٹنگ پوائنٹس کا رہ گیا ہے ۔ جس کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہجب میں گراونڈ میں موجود ہوتا ہوں تو کبھی نمبر ون بننے کے بارے میں نہیں سوچتا اور نہ ہی کبھی سوچوں گا ۔ پاکستان کو اس وقت جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے میں ایمانداری سے اس کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔اگر میں نمبر ون کی دوڑ کا سوچوں گا تو یہ مجھے منفی رخ لے جائے گا جو نہ صرف میرے لئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی نقصان دہ ہوگا ۔ میں نے صرف اتنا سیکھا ہے کہ ایمانداری سے کوشش کرو بلکہ آپ کو اجر اوپر والا دیتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کماریادیو بلاشبہ ایک بہترین بلے باز ہیں اور جدید کرکٹ کی شاٹس کھیلنے کو بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں مجھے ان کے کھیلنے کا طریقہ بھی بے حد پسند ہے ۔ مگر ادھر یہ بات بھی

آپ لوگوں کو ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ٹاپ آڈر اور مڈل آڈر کی بلے بازی میں فرق ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں پوزیشن کے اسٹرائیک ریٹ میں بھی کسی بھی کھلاڑی کا فرق آئے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے