پاکستان کا یہ کھلاڑی اوپننگ کیلئے موضوع نہیں ہے مگر پھر بھی کیوں اوپنر اتا ہے ،عاقب جاوید

عاقب جاوید پاکستان کے سابق پیسر کے نام سے کون نہیں واقف ،آجکل میڈیا میں وہ اپنی جارہانہ کرکٹ تنقید کیوجہ سے کافی مشہور نظر آتے ہیں ۔ کوئی بھی پاکستانی ٹیم کی سیریز ہو وہ کھل کر تنقید کرتے ہیں ۔ حال ہی میں پاکستان کی ایشیا کپ اور پھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد عاقب جاوید نے ٹیم کو آرے ہاتھوں لیا ہے ۔

اور کمزور شعبوں کہ ناصرف نشاندہی کی ہے بلکہ اس پر کھل کر تنقید بھی کی ہے ۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم بے شمار مشائل میں گھری ہوئی نظر آتی ہے ۔ خاص کر مڈل آڈر مسلسل بُری پرفارمنس دکھا رہا ہے ۔ بے شمار تبدیلیوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ بہتری نظر نہیں آرہی بلکہ پوری ٹیم یوں سمجھےمحمد رضوان کے پیچھے چھپی ہوئی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ عاقب جاوید نے حالیہ کارکردگی کا نچوڑ نکالتے ہوئے حیران کن بات کہی ہے کہ بابراعظم ٹی ٹونٹی میں بطور اوپنر کوئی اچھی چوائس نہیں ہے ۔ ان کو اوپننگ نہیں کرنی چاہیے بلکہ فخر کو اپنی جگہ موقع دیں ۔ اگر وہ ویرات کوہلی کی طرح نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے آتے ہیں تو یہ ان کے کیرئیر کے لئے زیادہ بہتر ہوگا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری نظر میں بابراعظم ٹی ٹونٹی کیلئے موضوع اوپنگ بلے باز نہیں ہیں ۔ اس وقت مڈل آڈر بھی مشکلات کا شکار ہے اور بابراعظم کے مڈل آڈر میں آنے سے ٹیم کو سہارا مل جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے