بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی پلئنگ الیون کے تگڑے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

پاکستان ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ کے مابین ٹرائی نیشنل ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز کل 7 اکتوبر بروز جمعہ کے دن ہونے لگا ہے ۔ اور اس سیریز کا آغاز پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں شروع ہوجائے گا ۔ کیونکہ میچز نیوزی لینڈ میں ہیں تبھی صبح کے وقت کھیلے جارہے ہیں

دوسری جانب پاکستان کے کپتان نے نیوزی لینڈ میں اترنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابھی ہماری ٹیم انگلینڈ کے ساتھ سیریز مکمل کرنے کے بعد آرہی ہے سیریز بہت اچھی رہی اور پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کافی ٹف میچز ہوئے اس سے ہمارے کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھا ہے اور اس نے ہمیں موقع فراہم کیا کہ ورلڈ کپ سے پہلے جن جن ایریا میں ہماری کمزوریاں رہ گئیں ہیں ان کو درست اور بہتر بنایا جاسکے ۔

ہماری ٹیم کے اوپر مڈل آڈر کے حوالے سے کافی تنقید تو ہوتی ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ مڈل آڈر میں کافی بہتری آتی جارہے ہے باولنگ کا شعبہ کافی بہتر ہے مگر شاہین اور نسیم شاہ کے آنے کے بعد ٹیم کی باولنگ مزید خطرناک بن جائے گی ۔
اس موقع پر انھوں نے اپنے کھلاڑیوں کے نام ایک پیغام بھی دیا ۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ان سب سے یہی کہوں گا کہ اپنا 100 فیصد گراونڈ میں دینا ہے ۔ رزلٹ تو ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے مگر کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے اور ہم اپنی پوری کوشش کریں گے جو نظر بھی آئے گی ۔ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے جو کہ بحیثیت کپتان میرے لئے اعزاز کی بات بھی ہے ۔

ذرائع کیمطابق کل کے میچ میں پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ۔۔

بابر اعظم، محمد رضوان ،شان مسعود ، حیدر علی ، خوشدل شاہ ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز ،حارث رؤف ،محمد حسنین ،اور شاہنواز دھانی شامل ہیں مزید کھلاڑیوں میں ردوبدل کل پچ اور موسم کو دیکھ کر کیا جاسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے