8 کے اسٹائیک ریٹ والا ورلڈ کپ اسکواڈ میں اور 150 والے کو باہر بیٹھایا ہوا ہے ، وہاب ریاض

عرصہ دراز سے خاموش رہنے والے وہاب ریاض بھی اخرکار موجودہ ورلڈ کپ اسکواڈ پر بول اٹھے ۔ وہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی سلیکشن کے معیار سے خوش نظر نہیں آرہے ۔ وہاب نے موجودہ ٹیم کے اسکواڈ مین خوشدل شاہ کی موجودگی پر بڑا سوالیہ نشان اٹھا دیا ۔ فاسٹ باولر کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کی سلیکشن میں کوئی واضح طریقہ کار مجھے تو نظر نہیں آرہا

وہاب ریاض نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشدل شاہ نے ایشیا کپ کے پورے 6 میچز کھیلیں ہیں مگر 6.9 کی اوسط سے صرف 58 رنز ہی ٹیم کی دیے ہیں ۔ اس سے بڑھ کی حیرت کی بات یہ ہے کہ اس اسکو ٹرائی نیشن سیریز اور پھر ورلڈ کپ کیلئےبھی اسکواڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے ۔ یہ تو ہماری چیف سلیکٹر محمد وسیم ان کھلاڑیوں کو حق مار رہے ہیں جو اس پوزیشن پر کھیلینے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔
دوسری جانب شعیب ملک جیسا بڑا کھلاڑی جو فارم میں بھی نظر آرہا ہے اور اس کا اسٹرائیک ریٹ 150 بھی ہے اس کو شامل ہی نہیں کیا جارہا ۔ اور خؤشدل شاہ جس کا اسٹرائیک ریٹ صرف 9 بنتا ہے وہ سلیکشن کے معیار پر پورا اتر رہا ہے ۔ اس سے انداز لگا سکتے کہ ہماری ٹیم میں سلیکشن کا معیار کیسا بھونڈا ہے ۔
میں بس یہ سوال پوچھتا ہوں کہ کیا خوشدل ایسا کھلاڑی ہے جس کو میچ ونر کہا جاسکے ؟ اگر ایسا نہیں تو بار بار کیوں اس کو آزمایا جارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے