میں اسے فاسٹ باولر ہی نہیں سمجھتا جس کے پاس 145 کی اسپیڈ تو ہے مگر سوئنگ نہیں : محمد عامر کا حیران کن بیان

ذرائع کے مطابق محمد عامر نے پاکستان کے پیسرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے اگر کسی باولر کی 135 میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ ہے اور وہ اپنی باولنگ مین سوئنگ بھی کرسکتا ہے تبھی وہ مکمل باولر کہلاتا ہے ۔ اور سچ پوچھیں تو میں ایسے باولر کو باولر مانتا ہی نہیں جو بے شک 145 کی اسپیڈ سے بول کروائے مگر اس کے پاس سوئنگ نہ ہو ۔

پھر محمد عامر نے مزید بات کرتے ہوئے اپنے 4 فیورٹ پیسرز کے بارے میں بات کی ۔ اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان آل فارمیٹ فیورٹ فاسٹ باولرز میں ایک انڈین شامل ہے ۔ لیکن کوئی بھی پاکستانی باولر کو شامل نہیں کیا گیا ۔ اسپورٹس ویب کے مطابق محمد عامر کا کہنا ہے کہ ان کے فیورٹ فاسٹ باولرز میں : جسپرت بمراہ، ٹرینٹ بولٹ، مچل سٹارک اور کاگیسو رباڈا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے