محمد عامر کے کونسے 4 فاسٹ باولرز فیورٹ ہیں ؟ جس میں ایک بھارتی تو شامل ہے مگر کوئی پاکستانی نہیں

محمد عامر نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران اپنے چار فیورٹ فاسٹ باولرز کے نام بتائیں ہیں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ان کے آل ٹائم فیورٹ پیسرز میں ایک بھارتی کھلاڑی تو شامل ہے مگر کوئی پاکستانی کھلاڑی اس کا حصہ نہیں ہیں ۔ محمد عامر نے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے فیورٹ باولرز میں جسپرت بمراہ، ٹرینٹ بولٹ، مچل سٹارک اور کاگیسو رباڈا ہیں

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کو تینوں فارمیٹ میں کھیلایا جارہا ہے وہ ابھی نوجوان باولر ہے مگر جب وہ 26 سال کی عمر گزار لے گا تو اس وقت مجھ سے اس کے بارے میں بات کی جائے مگر فی الحال وہ پاکستان کیلئے بہت اچھا کھیل رہے ہیںانھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری بابراعظم سے بات چیت جاری رہتی تھی مگر اتنی بھی زیادہ نہیں کہ ان سے اپنی ذاتی نوعیت کی باتیں بھی شیر کرسکوں ۔ تاہم عماد وسیم مجھ سے زیادہ قریب تھا ۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

میرا ابھی اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے اور قومی ٹیم میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی امید دل میں ہے ۔ میں اس وقت مختلف لیگز کی کرکٹ اور فیملی کیساتھ اپنی لائف کو بہترین انداز سے انجوائے کررہا ہوں ۔

باتیں اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ آسانی سے نہ آسکتا ہوں نہ جاسکتا ہوں ۔میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں واپس جارہا ہوں ۔ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کوئی دل سے نہیں کیا بلکہ بہت سی چیزیں سامنے رکھنے کے بعد اتنا بڑا فیصلہ لیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے