ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی پرفارمنس پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بار آپ کم اسکور بنا کر اپنی باولنگ سے میچز نہیں جیت سکتے ۔ ہمارے بلے بازوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے پاس ماڈرن کرکٹ کو سمجھنے والے بہت کم کھلاڑی موجود ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اسٹریلیا میں بھیجی گئی تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ کوالیفائی راونڈ سے بھی آگے نہیں جاسکیں گے ۔ تبھی میں پی سی بی کو ایسے پاکستانی کھلاڑیوں کی پلئینگ الیون بناکر دے رہا ہوں جو آپ کو بالکل بھی مایوس نہیں کرے گی ۔ اگر یہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہ بھی جیت سکی تو کم از کم آپ کو فائیٹ کرتی ہوئی نظر آئے گی ۔
وقار یونس نے اپنی پلئنگ الیون میں 4 اوپنرز شامل کیے ہیں جبکہ نمبر 5 پر شعیب ملک کو چانس دیا ہے ۔اگر وقار یونس کی پلئنگ الیون لسٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہ کچھ اس طرح سے ہے ۔ محمد رضوان ، بابراعظم ، شان مسعود ، شعیب ملک ، آصف علی ، شاداب خان ، محمد نواز ، حارث روف ، شاہن آفریدی ، نسیم شاہ ، وقار یونس نے زور دیا کہ کپتان اور سلیکشن کمیٹی کو شعیب ملک کو لازمی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے ۔ اور بابراعظم کو چاہیے کہ وہ خود کی بجائے محمد رضوان کیساتھ فخر کی اوپن کروائے ۔
