انگلینڈ کی ٹیم نے لاہور میں کھیلے جانے والے ساتویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 67 رنز سے ہرا کر سیریز کو 3-4 سے اپنے نام کرلیا ہے ۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی باولرز کو خوب دہلائی کی اور 210 جیسا بڑا ہدف پاکستان کو دے دیا ۔ جس کے جواب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور
انھوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز ہی بنا سکے ۔ کل کے میچ میں شان مسعود نمایا بلے باز رہے جنھوں نے 56 رنز بنائے۔میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے بلے باز کھلاڑی ڈیوڈ ملان کا کہنا تھا کہ پچ ہمارے خیال سے بلے بازی کیلئے بہت ساز گار تھی ، تبھی میچ کے شروع میں ہی گیند بلے پر آرہا تھا انگلینڈ کی ٹیم خوش قسمت رہی جو اس کے کھلاڑیوں کو کیچ ڈراپ ہونے کیوجہ سے چانسز ملے اور ہمارے کھلاڑیوں کو پارٹنر شپ بنانے کا موقع بھی ملا، جس کی مدد سے ہم نے ایک بڑا ٹوٹل پاکستان کو تعاقب کرنے کیلئے دیا ۔ یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ پاکستان نے کل کے میچ میں انگلینڈ کے تین اہم کیچز ڈراپ کیے جس میں 2 ڈیوڈ ملان اور ایک ہیری بروک کا کیچ تھا ۔
دونوں نے ڈراپ کیچز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 61 بالز پر 108 رنز کی پارٹنر شپ بنائے ۔ ڈیوڈ ملان کا مزید کہنا تھا کہ جب بیٹنگ کرنے آیا تو پچ کا جائزہ لینے کے بعد انداز ہوگیا تھا کہ اس پر بڑا اسکور بن سکتا ہے ۔ 150 سے 170 کا ٹوٹل کافی نہیں ہوگا ۔
کیونکہ بعد میں اوس پڑنے کیوجہ سے ہمارے لئے باولنگ کروانا مشکل ہوسکتا تھا ۔ تبھی چانسز لیے کہ بڑے سے بڑا ٹوٹل دیں سکیں ۔ جس میں ہمیں کامیابی ملی ۔ اور ہر ٹیم کا ٹی ٹونٹی میں کھیلنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے ۔