ذرائع کیمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج 7:30 بجے ہونے جارہا ہے ۔ دونوں ٹیموں نے چھے میچز کھیلے جاچکےہیں اور دونوں ٹیموں نے 3 ،3 میچ جیت کر آج کے فائنل میچ کو مزید سنسنی خیز بنادیا ہے ۔کرکٹ مداحوں کو اس ہائی وولٹیچ میچ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔جبکہ دونوں ٹیموں کی جانب سے ٹرافی
جیتنے کے عزم کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ مگر جونسی ٹیم اپنے اعصاب پر قابو پاکر آج اچھا کھیلے گی وہی ٹیم ٹرافی بھی اپنے نام کرے گی ۔اس وقت شائقین کو اس بات کا بھی بے صبری سے انتظار ہے کہ آج کے میچ میں کون کونسے کھلاڑیوں کو تبدیل کرکے کن کھلاڑیوں کو ان کی جگہ پر شامل کیا جائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق بابراعظم کی پہلے کوشش تھی کہ ٹیم میں تبدیلی نہ کی جائے مگر مڈل آڈر کیساتھ باولرز کی مایوس کن کارکردگی کی بنا پر 3 تبدیلیاں کی جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں
محمد حارث کی جگہ محمد رضؤان کو شامل کیا جارہا ہے ، شاہنواز دہانی کی جگہ حارث روف کھیلیں گے ۔ جبکہ حیدر علی کی طبعیت میں بہتری نہ آنے کیوجہ سے پھر سے خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ مگر ابھی یہ نام فائنل نہین ہوا ۔ ہوسکتا ہے کہ باولنگ کو مضبوط کرنے کیلئے خوشدل کا نام لسٹ سے نکال کر محمد حسنین کو شامل کرلیا جائے

بچنا ہے انگلینڈ کی گھات سے۔ دو چار کرنا ہے اسے مات سے۔ ساتواں میچ بھی اگر ہار گٸے۔ سیریز جاۓ گی ہاتھ سے۔