یہ ون ڈے کا کھلاڑی ہے ، اس کو بار بار ٹی ٹونٹی میں کیوں آزمایا جارہا ہے ، عبدالرزاق

پاکستانی ٹیم کی بلے بازی اس وقت مڈل آڈر کے پرفارم نہ کرنے کیوجہ سے کافی تنقید کی زد میں دکھائی دے رہی ہے ۔ خاص کر ایسے کھلاڑی اس سب کیوجہ ہیں جن کی بُری پرفارمنس کیساتھ ساتھ اسٹرائیک ریٹ بھی بہت کم ہے ۔ اسی حوالے سے پاکستان کے لیجنڈری آل راونڈر عبدالرزاق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ خوشدل شاہ کو کیوں بار بار ٹی ٹونٹی میں آزمایا جارہا ہے ۔ سلیکٹرز اور کپتان اس کھلاڑی سے ٹی ٹونٹی میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس بندے نے 22 ٹی ٹونٹی کھیل کر ابھی تک کوئی خاص پرفارمنس دکھائی نہیں۔ خوشدل شاہ ٹی ٹونٹی جیسے تیز فارمیٹ میں فٹ ہونے والا نہیں ہے ۔ ایسے کھلاڑی کو کریز پر سیٹ ہونے کیلئے کم از کم دو سے تین اوورز چاہیے ہوتے ہیں اتنا چانس آپ ون ڈے میں تو لے سکتے ہیں مگر ٹی ٹونٹی میں ایسا بالکل نہیں ہوسکتا ۔کیونکہ 20 اوورز میں سے 3 اوورز یہ کھلاڑی کھیل جاتا ہے اور کوئی خاص رنز نہیں بنتے تو سمجھ جائیں آپ 150 سے اوپر اسکور نہیں کرنے والے

آپ کب سے خوشدل شاہ کو افتخار احمد کیساتھ ملا کر مڈل آڈر میں چلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ افتخار نے تو پھر بھی اپنے باولنگ سے بلے بازی میں بہترین دکھائی ہے مگر یہ کھلاڑی آج بھی وہیں کھڑا ہے جہاں پہلے دن تھا ۔
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ پی ایس ایل جیسی کارکردگی خؤشدل شاہ انٹرنیشنل میچز میں دکھائے گا تو آپ بہت ناسمجھ ہیں دونوں کے لیول میں بہت فرق ہے ۔ ابھی بھی وقت ہے اس بات کو سمجھ کر اس کھلاڑی کو ون ڈے میں آزمائیں ناکہ ٹی ٹونٹی میں بار بار چانس دیکر کسی اور کھلاڑی کا موقع ضائع کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے