ساتویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم سامنے آگئی ، تین کھلاڑیوں کی تبدیلی

ذرائع کے مطابق پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سات میچز کی سیریز کے اب تک چھے میچ مکمل ہوچکے ہیں دونوں ٹیمیں 3 -3 میچوں کیساتھ سریز میں برابر کی برتری حاصل کیے ہوئے ہے ۔ اب اس سیریز کا ساتواں اور اخری میچ کل 2 اکتوبر بروز اتوار کو لاہور میں کھیلاجارہا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے چھٹے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

تھے ۔ اور میرے خیال میں اس میچ مین جیت کا کریڈت انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ کوجاتا ہے ۔ دونوں نے پاور پلے کا بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھایا اور ہمارے باولرز کو ابتدا سے ہی پاور شاٹس کے ذریعے ردھم میں نہیں آنے دیا ۔ہمارے مڈل آڈر کے بلے بازوں کو بھی اب اپنی کارکردگی دیکھانی ہوگی ۔ قذافی اسٹیڈیم میں اوس پڑتی ہے ۔ جس وجہ سے گیند تھوڑا گیلا بھی ہوجاتا ہے ۔ جس کیوجہ سے فاسٹ اور اسپنر باولرز کیلئے گیند کو گرپ کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ جب کوئی ٹیم دوسری باری پر بلے بازی کرتی ہے تو اوس کیوجہ سے ان کیلئے شاٹس لگانا آسان ہوجاتا ہے ۔ کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال سامنے آتی رہتی ہے اور آپ کو ایسے موقع کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے ۔

چھٹے میچ سے قبل ہم نے تین میچز بہترین کرکٹ کھیل کر جیتے ہیں اس وقت بجائے تنقید کے ہمیں اپنی ٹیم کو اعتماد دینا ہوگا ۔ اور گزشتہ کامیابیوں سے جو کانفیڈنس ملا ہے اس میں بالکل بھی کوئی فرق نہیں آنا چاہیے ۔

ہم لوگوں سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر فوکس رکھ کر ان کا درست کیا جائے گا تاکہ اگلے میچ میں وہ نہ ہوں ۔ اور مجھے امید ہے کل کے میچ میں کرکٹ مداحؤں کو پاکستان کی جانب سے بہتر کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

رپورٹس کے مطابق کل پاکستانی ٹیم میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہونگے

بابراعظم ، محمد رضوان ، شان مسعود ، افتخار چچا ، شاداب خان ، آصف علی ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیر ، عامر جمال حارث روف کے نام شامل ہیں ۔ خوشدل شاہ کا نام کل پچ اور موسم کو دیکھ کر کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے