محمد رضوان اگر اس کھلاڑی کیساتھ اوپنر آتا ہے تو تباہی مچا ڈالے گا ، وکرانت گپتا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر سے شروع ہورہا ہے ، وقت بہت کم ہے تبھی تمام ممالک کی کرکٹ ٹیمیں اس وقت ورلڈ کپ کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف دیکھائی دے رہی ہیں ۔ اس بار آسٹریلیا میں ہونے والا یہ ورلڈ کپ تیز پیچز اور لمبی باونڈریز کیوجہ سے کافی سنسنی خیز ہونے والا ہے ۔ دوسری جانب اس وقت پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز جاری ہے

اور پاکستان نے انگلینڈ سے 2 , 3 کی برتری حاصل کررکھی ہے پاکستان اور انگلینڈ کے کے میچ کے حوالے سے انڈین اسپورٹس تجزیہ نگار بھی کافی دلچسپی لیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں اور جاری میچز کے حوالے سے ان کے دلچسپ بیانات بھی ہیڈ لائنز کی زینت بنتے رہتے ہیں ایک دن پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین بھی کافی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کا موقع ملا تھااس میچ کے اختتام پر بھارت کے مشہور ٹی وی اینکر وکرانت گپتا نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کے حوالے سے اپنے حیران کن تجزیہ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ بہت سلو رہی ، جس کی بڑی وجہ مجھے بابراعظم اور رضوان کا ایک ساتھ اوپننگ کرنا لگتا ہے ۔ اور میں اپنے تجربے سے مشورہ دیتا ہوں کہ ورلڈ کپ سے پہلے اس اوپپنگ جوڑی میں تبدیلی لانی پڑے گی

اگر مجھ سے پوچھیں تو بابراعظم کو ون ڈاون انا چاہیے وہیں انکی جگہ بنتی ہے اور محمد رضوان کیساتھ پاور ہٹر شرجیل خان کو چانس دینا چاہیے ۔ شرجیل ایک کلین پاور ہٹر ہے جو بہت کم گیندیں کھیل کرآپ کو بڑا اسکور دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

اگر ابھی انگلینڈ کی سیریز میں یہ تجربہ نہیں کرسکتے تو پاکستان ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹرائی سیریز میں اس جوڑی کو آزمایا جاسکتا ہے ۔ اور یقین جانیں شرجیل خان مایوس نہیں کرے گا ۔ اس بندے کی کرکٹ تھوڑی رہ گئی ہے پاکستان کو اس کے ٹیلنٹ کو ایک آخری بار ضرور موقع دینا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے