لاہور: پاکستان کے دائیں ہاتھ کے اسپیڈسٹر نسیم شاہ میں بدھ کے روز نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے۔نمونیا کی تشخیص کے بعد، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز آج رات ہسپتال میں رہیں گے۔ جبکہ پی سی بی کا میڈیکل پینل اسٹار پیسر کی صحت کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز سمیت گرین شرٹس کے آئندہ فکسچر میں نسیم کی شرکت خطرے میں ہے اور اس کی تصدیق پیسر کی میڈیکل رپورٹس کے تجزیہ کے بعد کی جائے گی۔ پی سی بی نے کہا کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچوں میں شرکت اور اسکواڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیز بخار جس کی وجہ سے نسیم کو اسپتال لے جایا گیا تھا نے دائیں ہاتھ کے پیسر کو انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں رکھا تھا۔