پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں عامر جمال سے زیادہ اس کھلاڑی کی وجہ سے جیت ممکن ہوئی ، بابراعظم

پاکستان نے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیکر سریز میں 2-3 کی برتری بھی اپنے نام کرلی ہے اب مزید سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پاکستان کو صرف ایک جیت درکار ہے ۔ جبکہ انگلینڈ کو آگے کے لگاتار در میچز جیتا ضروری ہیں ۔ کل کے میچ کے نمایاں کھلاڑی عامر جمال رہے جنھوں نے اپنے دو اوورز میں 13 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔

میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں گفتگو کے دوران بابراعظم نے پوری ٹیم کی پرفارمنس کو سراہا ان کا کہنا تھا کہکل کے میچ میں سب سے خاص بات عامر جمال کا آخری اوور تھا جب وہ اوور شروع کرنے لگے تو بہت سے کرکٹ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس ناتجربہ نوجوان سے اوور کروانا نقصان دہ ہوسکتا ہے مگر انھوں نے انہتائی سمجھداری سے باولنگ کروا کر میچ جتوا دیا ۔ عامر جمال کے حوالے سے کچھ کھلاڑیوں کو تشویش تھی کہ ان سے آخری اوور نہ کروایا جائے مگر مجھے نظر آرہا تھا کہ یہ نوجوان آخری اوور میں ضرور پاکستان کو اچھا نتیجہ دے سکتا ہے ۔ مگر یہاں میں سب سے زیادہ اگر کسی کھلاڑی کی کارکردگی کی تعریف کرونگا تو وہ محمد رضوان ہیں ۔ کیونکہ لاہور کی وکٹ پر گیند ڈبل پیس کیساتھ آرہا تھا اور کسی بھی بلے باز کیلئے بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا مگر وہ فولاد کی طرح آخر تک ڈٹا رہا اور اتنا اسکور بنادیا کہ ہم فائیٹ کرسکیں ۔ محمد رضوان نے کل ایک بار پھر اپنی پرفارمنس سے ثابت کردیا کہ وہ نمبر ون بلےباز کیوں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے