قومی ٹیم نے کل کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 19 اوورز تمام کھلاڑی آوٹ پر 146 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بناسکی ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ پاکستان کے تمام ہی باولرز کی عمدہ پرفارمنس تھی ۔
انگلینڈ کی جانب سے صرف ایک ہی کھلاڑی جو آخر تک ڈٹ کر کھڑے رہے اور جب تک وہ کریس پر موجود رہے یہی لگ رہا تھا کہ کسی بھی لمحے انگلینڈ بازی پلٹ سکتا ہے اور میچ اپنے نام کرسکتا ہے ، لیکن اننگز کے آخری اوور میں جب ٹیم کو 15 رنز کا دفاع کرنا تھا تو عامر جمال نے عمدہ باولنگ اور خاص کر یارکرز کی مدد انگلینڈ کو میچ جیتنے نہیں دیا ، انھوں نے کریس پر موجود خطرناک بلے باز معین علی کو آف سٹیمپ کے باہر 4 یارکرز کروائے جس کو معین علی کسی بھی طریقے سے بڑی ہٹ میں نہ بدل سکے ۔ اور یوں پاکستان عامر جمال کی عمدہ باولنگ کی بدولت میچ جیت گیا اور انھوں نے اپنے دو اوور میں ایک وکٹ لیکر 13 رنز دیے ۔ ان کی باولنگ خاص کر یارکرز کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے ۔جنھوں نے پوری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔
Nailed 4 Yorkers at the death
— Ammar. (@Ammar_AliKhan) September 28, 2022
On his Debut
ON. HIS. DEBUT
pic.twitter.com/8TMAJdnDcc
Winning moment!! Aamer Jamal bowled a sensational last over. Defending 15 runs in last over that too on debut in jam packed stadium, It requires lot of effort and he did it beautifully. #PAKvENG pic.twitter.com/XntrMyew2I
— Zulqarnain Mushtaq (@zulqarnain531) September 28, 2022