بہت جلد لوگ بابراعظم اور ویرات کوہلی کو بھول کر صرف اس بھارتی کھلاڑی کو یاد رکھیں گے ، دانش کنیریا

کرکٹ کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث اور سزا یافتہ سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز سریا کمار یادیو کے حوالے سے بڑا دعوی کیا ہے ، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے سوریا یادیو کی بلے بازی کی کھل کر تعریف کی ہے ۔ اور ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں عظیم بلے باز بن جائیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سریا کمار یادیو نے بہترین انداز میں بلے بازی کی اور جس انداز سے کھیلا اس نے سب کو حیران کردیا اگر سچ پوچھے تو اس وقت مجھے ان سے بہتر بلے باز نظر نہیں آتا جس کے پاس جدید کرکٹ کی بہت ساری شاٹس ہیں ان کو معلوم ہے کہ اننگز کو کیسے بلڈ کرنا ہے اور کس موقع پر بڑی شاٹس کھیلنی ہیں

اور میں یہ بات دعوی سے کہتا ہوں کہ بہت جلد لوگ بابراعظم اور ویرات کوہلی کو بھول کر صرف سریاکمار یادیو کا نام یاد رکھیں گے ، اور مخالف ٹیم کے باولرز ان کو باولنگ کرواتے ہوئے گھبرائیں گے ۔ یہاں بتاتے چلیں کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں سریا کمار یادیو نے صرف 36 گیندیں کھیل کر 69 رنز جوڑے تھے جس میں 5 چھکے اور 5 ہی چوکےشامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے