آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پانچ خطرناک کھلاڑیوں کے نام ، جس میں پاکستانی بھی شامل ہے

آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پانچ کھلاڑیوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ویب سائٹ پر ان پانچ کھلاڑیوں کے ناموں کی لسٹ جاری کی گئی ہے ، جو کہ میچ کے دوران کسی بھی وقت پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اور ٹیم کو ہارا ہوا میچ باآسانی جتوا سکتے ہیں

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے تمام ممالک کی ٹیموں کو اکتوبر تک اسٹریلیا پہنچنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں سرفہرست آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں دوسرے نمبر پر بھارت کے بلے باز روہت شرما ، تیسرے پر بھارت کے ہی بلے باز ویرات کوہلی ، چوتھےپر پاکستانی کنگ اور کپتان بابراعظم کو رکھا گیا ہے جبکہ پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا نام شامل کیا گیا ہے ۔ انٹرنینشل کرکٹ کونسل کے مطابق یہ ان کھلاڑیوں کے نام جو ورلڈ کپ میں اگر بہترین پرفارمنس پیش کریں تو اپنی ٹیم کو باآسانی میچ جتوا سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے