انضام الحق نے پاکستان اور انگلینڈ کے چوتھے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیت بہت ساری چیزوں پر پردہ ڈال دیتی ہے جس شعبے پر آپ بات کرنا بھی چاہیں تو آپ کو رُک کر بات کرنی پڑتی ہے اس میچ میں کچھ لوگوں نے بیٹنگ اچھی کی کچھ نے باولنگ اچھی کی مگر اس میچ میں سب سے خاص بات تھی وہ بابراعظم کی کپتانی تھی
کیونکہ بابراعظم نے جس طرح کپتانی کی ہے باولرز کو استعمال کیا فیلڈنگ سیٹ کی ہے وہ بہت عمدہ تھی اگر اسکور دو سو سے اوپر ہوتو کپتانی کا پتا نہیں چلتا مگر جہاں صرف 166 اسکور ہو وہاں جس طریقے سے آپ باولر کو کھیلاتے ہیں اور فیلڈنگ کو بھی سیٹ کرتے ہیں اور آپ کی اپنی باڈی لینگوئج کیا ہوتی ہے تو یہ بہت معنی رکھتی ہے ۔ اگر بیٹنگ کی بات کریں تو میرےخیال سے ہمیں اس سے بہت بہتر کرنا چاہیے تھا اور اس ساری صورتحال میں جو مثبت چیز نظر آئی وہ ہماری ٹیم جو آخری اوور تک ہار نہیں مان رہی ۔ جیسے 12بالز پر صرف 9 رنز رہ گئے تھے مگر پھر بھی ٹیم میں نظر آرہا تھا کہ وہ پھر بھی جیت کیلئے پرامید تھے اور یہ سب تب ہی ممکن ہوتا ہے جب آپ کے کپتان کی باڈی لینگوئج مثبت ہو اور وہ ہار نہ مانے تو پھر ٹیم بھی ہار نہیں مانتی اور ٹیم بھی کھڑی رہتی ہے
آج کے میچ میں بہت سی اچھی پرفارمنسز بھی گئی ہیں حارث روف نے بہت اہم موقع پر زبردست باولنگ کی ہے آصف علی نے آخری اوور میں دو چھکے مارےاس نے مخالف ٹیم پر پریشر ڈال دیا تھا حسنین نے جو پہلے تین اوور پھینکے تھے وہ بہت اہم تھے چوتھا اوور بھی اہم تھا مگر اس کی بدقسمتی کہ کافی اسکور پڑگیا رضوان کی بلے بازی بہت زبردست تھی ۔ اور افتخار کے اوور بہت اچھے تھے یہ ساری اچھی پرفارمنسسز تھی جس کی بدولت پاکستان میچ جیت سکا ۔