خوشدل شاہ اور افتخار احمد کے ناکامی کے بعد شعیب ملک کیساتھ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ؟ سلیکشن کمیٹی نے اشارہ دے دیا

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ٹیم کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر شعیب ملک کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کرسکتی ہے ۔ کیونکہ مڈل آڈر کی صورتحال بہت مایوس کن جارہی ہے میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک لمبے عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے تجربہ کار بلے باز حارث روف کو بھی مڈل آڈر کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔ پاک انگلیڈ سیریز سے پہلے بابراعظم اور سلیکشن کمیٹی

کیجانب سے شعیب ملک کی ٹیم میں شرکت کو یکسر مسترد کردیا گیا تھا ۔ مگر دوسری جانب نوجوان بلے باز ابھی تک توقعات پر پورا اترنے میں بُری طرح ناکام ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے بھی اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز کے دو ممبران کی جانب سے مڈل آڈر کو مضبوط بنانے کیلئے شعیب ملک اور حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کوچز مشتاق احمد اور اعجاز احمد نے تو انگلینڈ سیریز میں شعیب ملک اور حارث روف کو ایک ایک بار آزمانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے مڈل آڈر کیلئے موزوں کھلاڑی مل سکیں ۔ شان مسعود اور حیدر علی کو بھی اس لئے ٹیم میں شامل کیا گیا تاکہ وہ موقع کی مناسبت سے جارحانہ بلے بازی کریں مگر پہلے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میں ناکامی نے سلیکٹرز کو سرجوڑ کر بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے ۔

موجودہ مڈل آڈر پاور ہٹر خوشدل شاہ اور آصف علی مسلسل ناکامی کے بعد قومی ٹیم میں اپنی جگہ بہت جلد کھو سکتے ہیں ۔ اب اس بارے میں باراعظم اور چیف سلیکٹرز محمد وسیم اہم میٹنگ کریں گے ۔ اور 15 اکتوبر سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے