وقت تھوڑا ہے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ان دو کھلاڑیوں کو مڈل آڈر میں موقع ملنا چاہیے ، محمد حفیظ

ایشیا کپ میں شکست کے بعد سے پاکستانی ٹیم کے مڈل آڈر کھلاڑیون کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور مختلف کرکٹ کے ایکسپرٹس کی جانب سے کوئی نہ کوئی مشورہ دیا جارہا ہے ۔ پاکستانی ٹیم اس ایونٹ کے ابتدا بہت اچھی فارم میں نظر آرہی تھی مگر جیسے جیسے میچز آتے گئے پاکستانی ٹیم کا مورال گرتا گیا افغانستان سے بھی جیت کوئی بڑا مارجن نہیں تھا۔

اور اس کے بعد لگاتار دو مرتبہ سری لنکا کے ہاتھوں شکست نے ٹیم کی بلے بازی کو ایکسپوز کردیا۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ہماری مڈل آڈر میں کمزور بلے بازی تھی ۔ اسی موقع پر محمد حفیظ نے پی ٹی وی اسپورٹس پر اپنی ایکسپرٹ رائے دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو نظر آرہا تھا کہ خوشدل اور افتخار پرفارم نہیں کررہے تو بار بار کس وجہ سے آزمایا جارہا تھا ۔ اب وقت تھوڑا ہے اور ٹیم پر زیادہ تجربات نہیں کیے جاسکتے ۔ ابھی اگر ان دو ایکسپرٹ کھلاڑیوں کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا جائے تو آپ کے مڈل آڈر کا سب سےبڑا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے پہلا نام حیدر علی کا ہے جس کو ایشیا کپ مین بھی ساتھ لیکر گئے تھے مگر نجانے کس نے انکو روکا تھا کہ اس کو ایک بار بھی چانس نہیں دیا گیا ۔ اور دوسرا نام شعیب ملک کا ہے جو کہ تجربہ کار ان فارم بلے باز ہیں ۔ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں ان کے تجربے سے فائدہ بھی اٹھا سکتی ہے ۔ وقت کی نزاکت کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں کو فوراً ٹیم میں شامل کرکے پریکٹس کا حصہ بنایا جانا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے