عمران خان کی ایسی خواہش جس سے ہماری کرکٹ تباہ ہوگئی ، کامران اکمل عمران خان پر برس پڑے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سابق مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ صرف عمران خان کی ناسمجھی والی خواہش کیوجہ سے نیا نظام لایا گیا۔ جس سے ہماری کرکٹ تباہ ہوگئی۔ اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا المیہ یہ تھا کہ 40،45 سال پرانا سسٹم ختم ہوگیا اور ریجنل کرکٹ لیکر آئے،

محکمہ کرکٹ تباہ، پی سی بی۔ ایک بندے کی خواہش پر ایسا سسٹم لے آتا ہے جس کی وجہ سے ہماری کرکٹ تباہ ہو جاتی ہے۔کامران اکمل نے مزید کہا کہ کہ اگرچہ عمران خان ہمارے کرکٹ میں آئیڈیل رہے ہیں، وہ پاکستان کے عظیم کپتان رہے اور ان جیسا کوئی کپتان نہیں آیا لیکن کیا کوئی عمران خان سے پوچھ سکتا ہے، وہ 1992ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد آج تک کس کرکٹ گرائونڈ میں گئے ہیں؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑی پیدا کیے، کھلاڑی دیے، بتائیں اس ریجنل کرکٹ سسٹم سے کون سے بڑے نام اب تک سامنے آئے ہیں؟ 2 سے 3 کھلاڑی دکھائیں جو اس سسٹم سے آئے اور پرفارم کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہو۔ ?

کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ یہ سسٹ لانے والے کہیں نظر نہیں آرہے، ندیم خان کہاں ہیں، ان کی ملازمت میں ترقی ہورہی ہے، لیکن وہ فون نہیں اٹھا رہے، میرا شک رمیز راجہ کے چیئرمین ہونے پر ہے۔ کہ وہ کہتے ہیں کہ میں سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتا، ان کا کام مداخلت کرنا ہے، وہ ندیم خان، چیف سلیکٹر اور ریجنل سلیکٹرز کا احتساب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے