پاکستانی ٹیم کے آل راونڈر اور نائب کپتان شاداب خان نے سری لنکا کے ہاتھوں ایشیا کپ میں شکست کی ذمہ داری خود پر عائد کردی۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر میں لکھا کہ میں آج سری لنکن ٹیم کو بہترین کرکٹ کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اور آج کے میچ کی شکست اپنے ذمہ لیتا ہوں ۔ ہماری پوری ٹیم نے جیتنے کیلئے جان لگادی ،لیکن آج کے دن سری لنکا کی ٹیم نے ہم سے بہتر کھیلا اور جیت گئے
انھوں نے مزید لکھا کہ محمد رضوان نے آخر تک پاکستان کو جتوانے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے وہ کامیاب نہیں ہوئے ، نسیم شاہ ، حارث روف اور محمد نواز کی جانب سے بھی بہترین باولنگ کروائی گئی
Catches win matches. Sorry, I take responsibility for this loss. I let my team down. Positives for team, @iNaseemShah, @HarisRauf14, @mnawaz94 and the entire bowling attack was great. @iMRizwanPak fought hard. The entire team tried their best. Congratulations to Sri Lanka pic.twitter.com/7qPgAalzbt
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 11, 2022
یہاں بتاتے چلیں کہ میچ کے انتہائی نازک موڑ پر آصف علی کیچ لینے کے دوران شاداب خان سے بُری طرح ٹکرا گئے تھے جس کی وجہ سے کیچ بھی ڈراپ ہوگیا تھا ۔ واضح رہے کہ آج سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میچ مین 23 اسکور سے شکست دیکر چھٹی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے
