نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا

کراچی: پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ نے ایک با پھر سے کرکٹ کی بڑی تاریخ رقم کرڈالی اور پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کا بولنگ ریکارڈ توڑ کر 50 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے اب تک کے کم عمر ترین بولر بن گئے۔نسیم نے صرف 19 سال 204 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ شاہین نے 20 سال کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

رائٹ آرمر نے افغانستان کے کپتان محمد نبی کی وکٹ حاصل کر کے شاہین آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیارائٹ آرمر نے تھاگیند میں بہترین کارکردگی کے علاوہ، نسیم نے افغانستان کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا کیونکہ انھوں نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو حیران کن چھکے لگا کر پاکستان کے لیے اہم مقابلہ جیتا۔

اس کے ساتھ، نسیم شاہ نے اب ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں نمبر 10 یا 11 کے کھلاڑی کے طور پر ہٹر بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جس میں انھوں نے دو چھکوں کیساتھ مقررہ ہدف پورا کیا

شاہین کی غیر موجودگی میں نسیم نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے دوران 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے