آخر اوور کی پہلی دو بالز پر نسیم شاہ نے 2 چھکے لگا کر افغانستان کے خلاف میچ جیت لیا

آج ایشیا کپ 2022 کے سپر فور راونڈ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک بہت ہی اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیکر بھارت کو مستقل طور پر اس ایونٹ سے باہر کردیا ۔ پاکستان کو اس میچ کو جیتنے کیلئے افغانستان کی جانب سے 130 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا جو نسیم شاہ نے آخری اوور کی پہلی دو بالز پر دو چھکے لگا کر پورا کرڈالا

شارجہ کے گراونڈ میں کپتان بابراعظم نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا انتخاب کیا تھا ، پاکستانی باولرز ابتدا میں تو کوئی اچھی کارکردگی نہ دیکھا سکے ، مگر پھر پاکستانی باولرز نے ان کو قابو کرلیا اور کھل کر شاٹس نہ مارنے دیں ، جس وجہ سے افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 ہی رنز بناسکی اور 130 کا ٹارگٹ دے ڈالا

آج کے میچ میں تمام پاکستانی باولرز نے وکٹیں حاصل کیں ، تاہم حارث روف 2 وکٹوں کیساتھ سب سے کامیاب باولر رہے ، جبکہ شاداب ، نسیم شاہ ، محمد حسین اور محمد نواز نے ایک ایک افغانی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی

آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم تھا ، پاکستان کے جیتنے کی وجہ سے افغانستا اور بھارت دونوں ہی فائنل سے باہر ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے