افغانستان کے باولنگ کوچ عمرگل نے کہا ہے کہ پاکستان کے بابراعظم اور اس کے بعد محمد رضوان دونوں اہم کھلاڑی ہیں ، اور پاکستان کی پوری بیٹنگ ان دو بلے بازوں کے گرد گھومتی ہے ، خاص کر بابراعظم کے رنز ٹیم کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں ، اور اگر کل کے میچ میں بابراعظم رنز نہیں کرتے تو یہ افغانستان کیلئے بہت ہی اچھا ہوسکتا ہے ،
ان کا کہنا تھا کہ فارم میں واپس آنا کوئی مشکل نہیں ہوتا ، ویرات نے بھی کافی لمبے عرصے بعد اپنی فارم کو بحال کیا تھا ، مگر مجھے امید ہے بابراعظم اتنا لمبا وقفہ نہیں لیں گے اور جلد اپنی فارم میں واپس آجائیں گے
سپر فور مرحلے میں افغانستان کے پاکستان کے میچ سے قبل عمر گل نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان اور بابر دونوں دنیا کے ٹاپ کے بلے باز ہیں مگر ان کے خلاف ہم پلان تیار کرچکے ہیں اور کل کے میچ میں آپ کو سرپرائز دیں گے ، اور مجھے امید ہے ہمارے باولر اس پلان پر پورا بھی اتریں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں جو میچ ہوا اس کو بھول کر میدان میں پھر سے اتریں گے ، کل کے میچ پر صرف فوکس ہوگا ، اور ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ے ۔جب میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے کھیلتا تھا تو ڈیتھ کے اوورز کروانا میرا رول ہوا کرتا تھا