میڈیا ذرائع کے مطابق سابق انڈین بلے باز وریندر سہواگ نے کچھ عرصہ پہلے شعیب اختر کے باولنگ ایکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی تھی مگر اس بار انھوں نے ایک اور نوجوان باولر کے باولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے
اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں وریندر کا کہنا تھا کہ حسنین پر پابندی اسی لئے عائد ہوئی تھی کیونکہ ان کا باولنگ ایکشن ٹھیک نہیں تھا ، شعیب اختر بھی باولنگ کے دوران اپنی کہنی کو جھٹکا دیتے تھے تو شعیب پر بھی پابندی لگائی گئی تھی ۔
انھوں نے محمد حسنین کے ایکشن کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ان کو شدید قسم کی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔ پھر انھوں نے اسی شو کے دوران بریٹ لی اور محمد حسنین کا موازنہ بھی کیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ برٹ لی کی باولنگ کو سمجھنا بہت ہی آسان تھا ۔مگر دوسری جانب حسنین کے باولنگ کا اندازہ لگانے میں بہت دقت ہوتی ہے ۔ اور یہی چیز ان کے ایکشن کو مشکوک بنادیتی ہے
اور میرے خیال سے آئی سی سی کو دوبارہ اس کا نوٹس لینا چاہیے میرے خیال سے ان کا ایکشن ابھی تک لیگل نہیں ہوا، بریٹ لی کا باولنگ میں ہاتھ سیدھا نیچے کی جانب آتا تھا تبھی ان کی گیند کو سمجھنا آسان تھا ، لیکن حسین کے ایکشن کو دیکھیں ت و معلوم ہی نہیں ہوپاتا کہ گیند کہاں اور ہاتھ کدھر ہے ۔