پاکستان کے مایہ ناز وکٹر کیپر بلے باز محمد رضوان ایشیا کپ 2022 میں بہت فارم میں نظر آرہے ہیں ، ہانگ کانگ کے خلاف 78 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور آج کے میچ میں 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آج نہ صرف محمد رضوان کی بلے بازی جاندار تھی بلکہ انھوں نے آج کے میچ کے بعد ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔
انھوں نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیرئیر میں 48 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والوں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔
انڈیا کے ویرات کوہلی نے 48 اننگز کھیل کر ٹی ٹونٹی میں 1852 اسکور بنائے تھے ، جبکہ ہمارے پیار رضوان بھائی نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنالئے ہیں ۔محمد رضوان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اننگز کا 70 واں رن لے کر کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ جبکہ اس مقابلے میں 48 اننگز میں سب سے زیادہ 1916 اسکور کا اعزاز ہمارے کپتان بابراعظم کے پاس ہے