پاکستان اور ہانگ کانگ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے

یو اے ای میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 کے گروپ (اے) کی ٹیمیں پاکستان اور ہانگ کانگ آج شارجہ کے کرکٹ گروانڈ میں مقابلہ کریں گی، جو ٹیم میچ جیتے گی وہ سُپر فور میں داخل ہوجائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایشیا کپ سے باہر نکل جائے گی ،
زرائع کے مطابق گروپ (اے) کی دونوں ٹیمیں پاکستان اور ہانگ کانگ کو انڈیا کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جس کیوجہ سے آج دونوں ٹیموں کیلئے ناک آوٹ میچ ہوگا ۔ اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً شام 7 بجے شروع ہوجائے گا ۔

ایشیا کپ 2022 میں ٹوٹل 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ، گروپ اے میں انڈیا ، پاکستان اور ہانگ کانگ ، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں ، دونوں گروپس کی جانب سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر فور راونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی ، جس کا آغاز 3 ستمبر یعنی کل سے شروع ہوجائے گا

بھارت گروپ اے سے ہے جب کہ افغانستان اور سری لنکا پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، سپر فور کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ناک آؤٹ میچ کے بعد ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے