محمد عامر نے مکی آرتھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بڑی پیشنگوئی کردی

فاسٹ بولر محمد عامر جنہوں حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا ہے نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان کو کئی فتوحات دلانے والے فاسٹ بولر محمد عامر جنہوں نے پی سی بی کی سابقہ انتظامیہ کے رویے سے دستبردار ہو کر 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور خود کو ملکی اور غیر ملکی لیگز میں مصروف کر لیا تھا تاہم گزشتہ دنوں نے انہوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا اور پی سی بی کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت دیگر سیریز کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

محمد عامر نے اپنے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے اگلے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر مکی آرتھر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فاسٹ بولر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے اکاؤنٹ سے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اعتماد دینے اور بھروسہ کرنے پر ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا۔

اسکرین گریب/ایکس

محمد عامر نے اپنی اس پوسٹ کو انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کو بھی ٹیگ کیا جس کی کوچنگ کے فرائض مکی آرتھر ہی سر انجام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے دو روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اعلان کیا تھا۔

محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میرے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان بہت مثبت بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے احترام کے ساتھ مجھے یہ احساس دلایا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے اور میں پاکستان کے لیے مزید کھیل سکتا ہوں۔ میں اپنے خاندان اور خیر خواہوں سے مشاورت کے بعد آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے