فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں ملزمان خاتون گداگر سے اس کا بچہ چھین کر فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بٹالہ کالونی میں3 کار سوار افراد نے خاتون گداگر کو راشن دینے کے بہانےبلایا ، ملزمان راشن کا پیکٹ دے کر خاتون سے اس کا 7 مہینے کا بچہ چھین کر فرار ہو گئے ، واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر خاتون سمیت3 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔