پاکستانی کھلاڑی اس وقت پی ایس ایل کے میچز میں مصروف ہیں ۔ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے مابین اے لیمنیٹر میچ کھیلا جائےگا ۔ اور جو بھی ٹیم میچ جیتے گی وہ کل بروز ہفتہ پشاور زلمی کیساتھ اے لیمنیٹر ٹو میں مدمقابل ہوگئی ۔ اور اتوار کو پی ایس ایل کا فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔
اس کے بعد قومی ٹیم اپریل میں 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی روانہ ہوجائے گی ۔ جہاں شائقین کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی20 سیریز کا بے چینی کا انتظار ہے وہیں پی سی بی نے پاکستان ، ساوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹرائی ٹی 20 سیریز کی خوشخبری بھی سنادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان تینوں ممالک کے مابین یہ سیریز جنوری 2025 میں کھیلی جائے گی ۔