کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بھاری معاوضے کی پیشکش کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شین واٹسن کو 20 لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے،اگر یہ معاہدہ عمل میں آتا ہے تو شین واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیڈ کوچ ہوں گے جن کی ماہانہ تقریباً چار کروڑ 60 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الاقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سیریز 18 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔