پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اچانک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے الگ ہو کر دبئی چلے گئے ہیں۔
فراہم کردہ معلومات کے مطابق فارچون باریشال کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک گزشتہ روز میچ کے بعد ذاتی وابستگیوں کی وجہ سے اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ تاہم وہ 27 جنوری کو سلہٹ میں چتوگرام چیلنجرز کے خلاف میچ کے لیے موجود ہوں گے۔فارچیون باریشال کو میچوں میں وقفہ تھا، اور شعیب ملک نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دنوں کے لیے دبئی کا سفر کیا ہے۔
خیال رہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد 20 جنوری کو اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔