شعیب ملک کی نئی شادی ، بالآخر ثانیہ بھی بول پڑیں

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کی سابق اہلیہ  ثانیہ مرزا کا پہلا بیان سامنےآگیا۔

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ ثانیہ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان طلاق کو کئی ماہ ہو چکے ہیں۔

عمران مرزا کے مطابق ثانیہ مرزا نے بھی شعیب ملک کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا کے والد نے زندگی کے ان حساس لمحات میں افواہوں سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور ہر کسی پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں ثانیہ کی رازداری کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ مرزا فیملی اور ٹیم ثانیہ کی جانب سے عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان شادی کی باضابطہ تصدیق کردی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے