نیوزی لینڈ میں شاندار پرفارمنس ! بابراعظم نے ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم م گھر سے باہر سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی نصف سنچریاں سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ ایک بار پھر 29 سالہ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے اب گھر سے دور 69 T20I اننگز میں مجموعی طور پر 24 نصف سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس فہرست میں ان کے بعد سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے گھر سے دور 64 اننگز میں 23 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما بھی گھر سے دور 86 اننگز میں 23 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ نے گھر سے دور 100 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 22 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

یاد رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔ ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر صائم ایوب مضبوط آغاز فراہم نہ کر سکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان نے 24 رنز کا حصہ ڈالا جب کہ بابر اعظم ثابت قدم رہے اور 58 رنز بنا کر آؤٹ ہونے سے قبل اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ فخر زمان نے 19، اعظم خان نے 10، محمد نواز نے 28 رنز بنائے اور افتخار صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے