نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مایوس کن شکستوں کے بعد قومی ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ اس لائن اپ میں تین کھلاڑیوں اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ تین نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صعیم ایوب، محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔