پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رضوان شاہین آفریدی کے لیے بہترین نائب ثابت ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔
سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ثابت ہوں گے۔ انہوں نے شائقین پر بھی زور دیا کہ وہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کی حمایت کا اظہار کریں۔
میں رضوان بھائی کو نائب کپتان بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں امید ہے کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ثابت ہوں گے اور ہاکستان کرکٹ ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کرے گے