محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم عہدے سے نواز دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ 5 میچوں کی سیریز کے دوران نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہونا ہے جس میں پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے