آسٹریلیا سے دو میچوں میں شکست، مینجمنٹ نے دو بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا

آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے امام الحق کی سست بیٹنگ کے باعث انہیں لائن اپ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متبادل کے طور پر تیسرے میچ میں صعیم ایوب اپنا ڈیبیو کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اوپننگ بلے باز امام الحق دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز میں ایک نصف سنچری سمیت 94 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ تاہم ٹیم انتظامیہ ان کی سست بلے بازی سے ناراض ہے۔ سب سے زیادہ گیندوں یعنی 301 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود امام الحق نمایاں سکور کرنے میں ناکام رہے۔ ٹیم انتظامیہ نے واضح طور پر بلے بازوں سے مثبت بیٹنگ کا انداز اپنانے اور ٹیم کے مفادات کو ترجیح دینے کی اپنی توقعات سے آگاہ کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ امام الحق نے دوسری اننگز کے دوران 18 ویں گیند پر پہلا رن لیا۔

سڈنی میں ٹیم انتظامیہ نے امام الحق کو پلیئنگ الیون سے باہر کرنے اور صائم ایوب کو ڈیبیو کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں، انتظامیہ نے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ سڈنی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کو اوپننگ باؤلنگ سے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے