نئی ٹی 20پلیئرز رینکنگ، بابراعظم اور رضوان کی تنزلی، کونسے نمبر پر چلے گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی ہے، جس میں محمد رضوان اور بابر اعظم کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق محمد رضوان دوسری پوزیشن سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم اب پانچویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ نے 18 درجے کی نمایاں چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ کے معاملے میں عادل رشید، راشد خان، اور روی بشنوئی اپنی اپنی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے عقیل حسین نے دو درجے ترقی کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ غور طلب ہے کہ اس وقت کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے