نسیم شاہ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کے بعد اب کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے حال ہی میں وابستگی ختم کرلی تھی ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہ کھیلنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان تقریباً 90 فیصد معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کے بجائے اعظم خان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ محمد وسیم جونیئر کے بھی پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 2019 سے وابستہ 20 سالہ فاسٹ باؤلر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعلان کیا۔ ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا انتخاب دیا گیا، اس کے بعد کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے پک کے ساتھ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے